بختاور بھٹو زرداری کی میاں منظور وٹو کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 21 مارچ 2017 21:22

بختاور بھٹو زرداری کی میاں منظور وٹو کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما بختاور بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے نائب صدر میاں منظور احمد وٹو کے سسر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بختاور بھٹو زرداری ، پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین نے میاں منظور احمد وٹو اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔