مانانوالہ، نا معلوم چور ہسپتال کے احاطے میں کھڑی موٹر سائیکل چوری لے اڑے

منگل 21 مارچ 2017 21:19

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) نا معلوم چور ہسپتال کے احاطے میں کھڑی موٹر سائیکل چوری لے اڑے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ کے نواحی ڈیرہ کھوجیاں کا رہائشی دیہی مرکز صحت مانانوالہ کا ملازم محمد افتخار آر ایچ سی مانانوالہ کی پارکنگ میں اپنی موٹر سائیکل CG125 نمبری GAK-13-581 کھڑی کر کے کام میں مصروف ہو گیا،واپسی پر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔

(جاری ہے)

متاثرہ محمد افتخار نے نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست تھانہ مانانوالہ میں دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :