کوئٹہ، ریسکیو1122کے ملازمت سے فارغ کئے جانیوالے ملازمین کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

منگل 21 مارچ 2017 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) ریسیکو 1122کے اہلکاروںنے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے اعلان کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا گیا اور14فروری سے نوکری سے بھی فارغ کردیا گیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملازمت کو دوبارہ مستقل بنیادوں پر بحال کروائیں۔ یہ بات ریسکیو 1122کے اہلکاروں ارسلان شاہ ، تنویر، مسلم خان، عامر ایوب ودیگر نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمیں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کرنے کے بعد لاہور میں سخت ٹریننگ کروائی گئی جس کے بعد ہم30ملازمین نے پی ڈی ایم اے کے ساتھ ریسکیو1122 خدمات سر انجام دیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہمیں مستقبل کرنے کا اعلان بھی کیا لیکن سنیئر ممبربورڈ آف ریونیو کی جانب سے ہماری سمری پر کسی قسم کی پیشرفت نہیں کی گئی اور 14فروری کو ہمارا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد نوکری سے فارغ کردیا گیا جس کے بعد ریسکیو 1122غیر فعال ہوگئی ہے جبکہ ہماری حق تلفی کرتے ہوئے نئے ملازمین کو بھرتی کیاجا رہاہے ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور وزیر داخلہ وہ پی ڈی ایم اے میر سرفرازبگٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں مستقل بنیاد وںپر ملازمت پر بحال کیاجائے اور ریسکیو 1122کو الگ فعال ادارے کا درجہ دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :