وزیر اعظم نواز شریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ،ْ ارکان نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا

وزیر اعظم اور خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ،ْ مصافحہ کیا ،ْ ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی

منگل 21 مارچ 2017 21:15

وزیر اعظم نواز شریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ،ْ ارکان نے ڈیسک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے ایک دوسرے سے مصالحہ کیا اور خیریت در یافت کی ۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان وزیراعظم محمد نواز شریف جب ایوان میں آئے تو ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا اس وقت ایوان میں اپوزیشن ارکان موجود نہیں تھے تاہم جب قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ ایوان میں آئے تو سیدھے وزیراعظم محمد نواز شریف کی نشست پر گئے ،ْ انہوں نے وزیراعظم سے بڑی گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔

اجلاس کے دور ان وزیر اعظم سے ایم کیو ایم کے ارکان نے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کی سربراہی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزراء شیخ آفتاب احمد اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف اراکین اسمبلی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے پاس جاکر مصافحہ کیااور خیریت دریافت کی