عدالتی فیصلے نے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی بیگناہی ثابت کردی ‘صاحبزادہ حامد رضا

صاحبزادہ حامد سعید کاظمی پر بہتان لگانے کے جرم میں اعظم سواتی کو گرفتار کیا جائے ‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

منگل 21 مارچ 2017 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے نے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی بیگناہی ثابت کردی ہے،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی پر بہتان لگانے کے جرم میں اعظم سواتی کو گرفتار کیا جائے ،سید حامد سعید کاظمی پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کو کڑی سزا ملنی چاہیے،6 سال مسلسل حامد سعید کاظمی کی کردار کشی مہم چلائی گئی اور ایک سازش کے تحت انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی،لیکن حامد سعید کاظمی کے خلاف کی گئی فرقہ وارانہ سازش آخر ناکام ہو گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کے بیٹے صاحبزادہ سید احمد سعید کاظمی ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حامد سعید کاظمی کے حق میں فیصلہ امانت اور دیانت کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

6سال کی تحقیق اور تفتیش میںسید حامد سعید کاظمی پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہو سکی۔اللہ نے حامد سعید کاظمی کو سروخرو اور انہیں بدنام کرنے والے فرقہ پرستوں کو بدنام و رسوا کردیا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضانے مزید کہاکہ اعلی عدلیہ نے حامد سعید کاظمی کو انصاف فراہم کرکے اہل حق کے دل جیت لئے ہیں۔عدالتی فیصلے کے نتیجے میں صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی امانت و دیانت کھل کر سامنے آ گئی ہے اور ان پر الزامات لگانے والے بے نقاب ہو گئے ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ حامد سعید کاظمی کو6 سال عدالتوں اور جیلوں میں ذہنی اذیت سے دوچار رکھا گیالیکن کھربوں روپے کی کرپشن کرنے والے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔

اعلیٰ عدلیہ نے حج کرپشن کیس میں دودھ کادودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے اصل حقائق کھل کرسامنے آگئے ہیں۔صاحبزادہ حامد رضانے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کوعدالت میں سروخرو ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :