چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے شعبہ جینڈر حساسیت کے ممبران کی ملاقات

منگل 21 مارچ 2017 21:05

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ سے ایشیائی ترقیاتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے جینڈر حساسیت ونگ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ارم حسن، سائوتھ آسٹریلیا کی سپریم کورٹ کی سابق جسٹس رابرٹ لٹن، ملائشیئن ماہر قانون زریں زانا، صائمہ خواجہ اور ثمر من اللہ اور سیسل سکانگو شامل تھیں، اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سید خورشید انور ضوی بھی موجود تھے۔

فاضل چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے وفد کی ممبران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی، جس میں رجسٹرار سید خورشید انور رضوی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی ہدایت پر لاہور ہائی کورٹ اور ایشیئن ڈویلپمنٹ کے باہمی اشتراک سے صوبہ بھر میں خواتین کیلئے لیگل لٹریسی پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت خواتین کو عدالتوں میں آسان رسائی اور قوانین سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد کی ممبران کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ پنجاب کی عدلیہ میں ایسا پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے جس کیلئے وہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے جوڈیشل افسران کے ملاقات کریں گی اور ان سے صنفی حساسیت کے معاملے پر بات کی جائے گی اور خواتین کو عدالتوںمیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جائے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو لوکل قوانین، اسلامی قوانین اور بین الاقوامی قوانین سے متعلق آگاہی کیلئے صوبہ بھر میں ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :