پٹرولیم لیوی کی معاملے میں ایف آئی اے کی جانب سے جاری تحقیقات و وصولیوں میں پیشرفت

وزیرداخلہ کا معاملے پر ایف آئی اے لاہور کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

منگل 21 مارچ 2017 21:05

پٹرولیم لیوی کی معاملے میں ایف آئی اے کی جانب سے جاری تحقیقات و وصولیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پٹرولیم لیوی کی معاملے میں ایف آئی اے کی جانب سے جاری تحقیقات و وصولیوں کے ضمن میں مزید پیشرفت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پچھلے تقریبا تین ماہ سے جاری ایف آئی اے کی کارروائیوں کے نتیجے میں مختلف پٹرولیم کمپنیز کی جانب سے اب تک تقریبا ایک ارب 90کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں اس سلسلے میں مزید ریکوریز بھی متوقع ہیں ، وزیر داخلہ نے پٹرولیم لیوی کے معاملے پر ایف آئی اے لاہور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :