وفاقی وزیر داخلہ نے سپاٹ فکسنگ کیس بارے متضاد خبروں کا نوٹس لے لیا ،پی سی بی اور ایف آئی اے کو باہمی مشاورت ،معاونت سے کام کرنے کی ہدایت

یہ تاثر قطعی طور پر نہیں ہونا چاہیے کہ دونوں اداروں میں کوئی اختلاف ہے یا دونوں مختلف سمت میں کام کر رہے ہیں،چودھری نثار علی خان

منگل 21 مارچ 2017 21:05

وفاقی وزیر داخلہ نے سپاٹ فکسنگ کیس بارے متضاد خبروں کا نوٹس لے لیا ،پی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے متضاد خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے پی سی بی اور ایف آئی اے کو باہمی مشاورت اور معاونت سے کام کرنے کی کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ تاثر قطعی طور پر نہیں ہونا چاہیے کہ دونوں اداروں میں کوئی اختلاف ہے یا دونوں مختلف سمت میں کام کر رہے ہیں ۔

وزارت داخلہ کے جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے سپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے متضاد خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے پی سی بی اور ایف آئی اے کو باہمی مشاورت اور معاونت سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ تاثر قطعی طور پر نہیں ہونا چاہیے کہ دونوں اداروں میں کوئی اختلاف ہے یا دونوں مختلف سمت میں کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے جہاں ایک طرف جگ ہنسائی ہوگی وہاں دوسری طرف کیس کی تفتیش پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ پی سی بی کہے یا نہ کہے ایف آئی اے کو کرپشن کے معاملات میں تحقیقات کا پورا اختیار ہے مگر اس کے باوجود ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی سی بی سے ملکر کام کرے، انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں کی باہمی مشاورت اور معاونت کے سلسلے میں کل لاہور میں میٹنگ کر کے ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے اور سپاٹ فکسنگ کیس کی تفتیش کو ملکر آگے بڑھایا جائے۔