کہوٹہ: کیری گاڑی اور موٹر سائیکل کے خوفناک تصادم، ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی

منگل 21 مارچ 2017 20:59

کہو ٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) نارہ مٹور روڈ سلوہا مشین سٹاپ کے مقام پر کیری گاڑی اور موٹر سائیکل کے خوفناک تصادم میں ایک شخص ہلاک دو شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق فوجی فاونڈیشن سکول کے تین ملازم عدیل غیاث ولد محمد آمین ساکن بھلوٹ ، پرویز اختر ولد سوداگر خان ساکن سلوہا اور شیر افضل ولد حسن محمد ساکن مواڑہ اپنے گھروں کی طرف جا رہے تھے کہ سلوہا کے مقام پر کیری گاڑی نمبر 118 مخالف سمت سے آتی ہوئی سیدھی موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی۔

(جاری ہے)

حادثہ میں عدیل غیاث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ باقی دو شدید زخمی ہو گئے۔کیری گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔جائے حادثہ پر انچارج ٹریفک وارڈن مطیع الرحمن اور ٹریفک وارڈن فیصل شہزاد پہنچ گئے۔مرنے والے شخص اور دو زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ پہنچایا گیا جہاں سے دو تشویشناک زخمیوں کو فوجی فاونڈیشن ہسپتال راولپنڈی لے جایا گیا۔ایکسیڈنٹ کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق ہو نے والے شخص اور زخمیوں کے لواحقین ہسپتال پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :