اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

ایف آئی اے حج کرپشن کیس میں ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ، ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا گیا

منگل 21 مارچ 2017 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے حج کرپشن کیس میں ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیش کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصلہ 66صفحات پر مشتمل ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج محسن اختر کیانی نے تحریر کیا ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے حامد سعی دکاظمی پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ۔

ملزمان سے کوئی ریکوری نہیں کی گئی حامد سعید کاظمی پر کمیشن کی وصولی کے الزامات کے بھی ثبوت پیش نہیں کئے گئے اور نہ ہی رقم کا کوئی ثبوت دیا گیا ہے عدالت ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :