ڈیرہ اللہ یار ، تحفظ ناموس رسالت پر سر کٹا سکتے ہیں ، مگر گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ،جمعیت علماء پاکستان نورانی (گروپ ) حافظ میر دوست کھوسہ

منگل 21 مارچ 2017 20:55

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) جمعیت علماء پاکستان نورانی (گروپ )کے صوبائی رہنماء حافظ میر دوست کھوسہ نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گئے ، ہم اپنے سر کٹا سکتے ہیں ،مگر گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ہیں ۔شوشل میڈیا پر گستاخیاں کی جارہی ہے جو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مدرسہ غوثیہ میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ شوشل میڈیا پر ناموس رسالت میں گستاخی کیاجارہی ہیں، موجودہ حکمران آئین کی حفاظت کیلئے تیار میں مگر حضور کرام کی عظمت اور شان پر خاموش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طورپر شوشل میڈیا پر گستاخی کا نوٹس لیکر سارا گستاخی کا مواد ہٹایا جائے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ گستاخا نہ مواد کرنے کے خلاف جمعہ کے روز جے یو پی نماز جمعہ کے بعد سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کریں گی جلسہ منعقد کیاجائے گا جے یو پی پر امن طورپر ملک میں نظام مصطفی نافظ کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان جے یوپی عبدالحکیم انقلابی ،مولا نا عبدالمجید جتک اور سید محسن علی شاہ بخاری سمیت دیگر قائدین اور امام اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی کے فرزند علامہ شاہ محمد اویس نورانی کے قد م پر چل کریں جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت میں ناموس رسالت قانون میں ترمیم کی تو دم دم مست قلندر ہوگا ۔اس موقع پر اسرار احمد عمرانی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے