کوئٹہ، بینکنگ نظام کو بہتر بنانے اور کاروبار کو فروخت دینے کیلئے نئے برانچز کھولین گے، گورنر اسٹیٹ بینک

بلوچستان میں 70سے زائد نئے برانچزکھلیں گے تاکہ یہاں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو خواتین کو روزگار دینے کیلئے آسان شرائط پر قرضے دینگے ، محمد اشرف وتھرا

منگل 21 مارچ 2017 20:52

کوئٹہ، بینکنگ نظام کو بہتر بنانے  اور کاروبار کو فروخت دینے کیلئے  نئے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) گورنر اسٹیٹ بینک محمداشرف نے کہاہے کہ بلوچستان میںبینکنگ نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور کاروبار کو مزید فروخت دینے کیلئے لوگوں میں قرضے دینے کیلئے تیزی لائی جائیگی بلوچستان میں 70سے زائد نئے برانچزکھلیں گے تاکہ یہاں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو خواتین کو روزگار دینے کیلئے آسان شرائط پر قرضے دینگے اور صحافیوں کیلئے بھی دو روزہ ورکشاف کا انعقاد کیا جائیگا ان خیالات کااظہار انہوں نے اسٹیٹ بینک کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اس لئے آیا ہوں کہ یہاں بینکنگ کے نظام کو مزید مضبوط اور بہتر بنایا جاسکے تمام بینکوں کو ہدایت کردی گئی کہ بینکنگ سروس کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور کاروباری حضرات میں قرضے دینے کیلئے تیز ی لائی جائیگی تاکہ کاروباری مزید مستحکم کیاجاسکے تین سال کا منصوبہ 45دن میں بنایا جائیگا کوئٹہ سے باہر دور دراز علاقوں میں بینکنگ نظام کو ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک کرینگے تاکہ موبائل کے ذریعے ہی لوگوں کو آسانیاں پیدا ہو انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گورنر بلوچستان ،وزیراعلیٰ بلوچستان ،سیکرٹری خزانہ ، چیمبرآف کامرس اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی گئی ان ملاقاتوں میں بینکنگ نظام کو بلوچستان میں مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال ہوا انہوں نے کہا کہ جلد ہی بلوچستان بھر میں تمام بینکوں کے 70سے زائد نئے برانچز کھلیں گے اور اس سے یہاں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے سی پیک منصوبوں پر عمل کرنے کیلئے بینکوں کا نظام بھی بہتر بنایاجائیگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فنانشل کمپین شروع کیا جائیگا اور افتتاح کوئٹہ سے کرینگے تاکہ لوگ اس فائدہ اٹھائے جو خواتین کاروبار کرنا چاہتی ہے ان کیلئے نئی اسکیم متعارف کرایا جارہاہے اور ہنرمند خواتین کو آسان شرائط پر قرضے دینگے اور بینکوں کے ساتھ مرکزی بینک تعاون کرینگے اور ایک لاکھ روپے قرضے دینے کیلئے 50فیصد گارنٹی مرکزی بینک دینگے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم الائونس اسکیم میں 50فیصد کوٹہ خواتین کا ہے لیکن اب تک وہ کوٹہ صحیح معنوں میں استعمال نہیں کیا ایران اور افغانستان کیساتھ بینکنگ نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ایران پر پابندی کے باعث بینکنگ نظام نہ چل سکا اب واشنگٹن میں ایران کے مرکزی بینک کیساتھ رواں ماہ ماہدہ کرنے جارہے ہیں تاہم اب نوروز کے تعطیلات کے بعد معاملا معطل ہے جبکہ افغانستان کیساتھ تجارت کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور افغانستان میں بینکنگ نظام اب بہتری کی طرف گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی کرنسی ریٹ کو مستحکم کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور 4سال سے روپے کی قدر مستحکم ہے اور پوزیشن بھی بہتر ہے ۔

متعلقہ عنوان :