وزیر اعظم نے دوہری شہریت کے حامل کاروباری دوست سعید احمد کو نیشنل بنک آف پاکستان کا صدر بنانے کی منظوری دے دی

حکومت نے پہلے ہی بنک کی اہم سیٹوں پر کنٹریکٹ کے حامل منظور نظر افراد کو تعینات کیا ہے جس کی وجہ سے بنک کے معاملات خاصے خراب جا رہے ہیں، بینک افسران نے سعید احمدکی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کردیا

منگل 21 مارچ 2017 20:52

وزیر اعظم نے دوہری شہریت کے حامل کاروباری دوست سعید احمد کو نیشنل بنک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) وزیر اعظم نوازشریف نے دوہری شہریت کے حامل کاروباری دوست سعید احمد کو نیشنل بنک آف پاکستان کا صدر بنانے کی منظوری دے دی سعید احمد نئی تعیناتی سے قبل 20جنوری2014سے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک کے عہدے پر کام کر رہے ہیں آن لائن کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے دوہری شہریت کے حامل کاروباری دوست سعید احمد کو نیشنل بنک آف پاکستان کا صدر بنا نے کی منظوری دے دی رواں ماہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیشنل بنک کی صدارت کے لیے بنکنگ کا تجربہ رکھنے والے متعدد بنکرز کے انٹرویو کیے تھے جن میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک سعید احمد، نوشروان عادل اور مدثر خان قابل ذکر تھے نیشنل بنک کے سابق صدر سید محمد اشرف کا کنٹریکٹ 21جنوری کو ختم ہو گیا تھا جس کے بعد حکومت نے مسعود کریم شیخ کو اگلے آرڈرز تک نیشنل بنک کا عارضی صدر بنانے کی منظوری دی تھی ذرائعکے مطابق نیشنل بنک کے افسران میں دوہری شہریت کے حامل سعید احمد کو نیشنل بنک آف پاکستان کا صدر بنائے جانے کے خلاف تشویش پائی جاتی ہے افسران کے مطابق حکومت نے پہلے ہی بنک کی اہم سیٹوں پر کنٹریکٹ کے حامل منظور نظر افراد کو تعینات کیا ہے جس کی وجہ سے بنک کے معاملات خاصے خراب جا رہے ہیں اب سعید احمد کو کو نیشنل بنک آف پاکستان کا صدر بنانے سے معاملات مزید خراب ہوں گے ذرایع کے مطابق حکومت پرایم منسٹر یوتھ یون اسکیم کو مزید کارآمد بنانا چایتی ہے حکومت کی جانب سے سعید احمد کو نیشنل بنک کا صد ر اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ آئندہ الیکشن میں اس اسکیم کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنا کرلوگوں کی ہمدردی حاصل کی جا سکے آن لائن کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق سعید احمد کا شریف فیملی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے 30سالہ کاروباری تعلق ہے اور وزیر اعظم کے ہر اہم بیرونی ملک کے دورہ میں سعید احمد موجود رہتے ہیں واضح رہے کہ سعید احمد نے برطانیہ میں سات کمپنیاں بھی کھول رکھی ہیں ،جن میں یہ خود، انکی اہلیہ سمیت نبیل اعظم احمد ڈائریکٹر ہیں اور یہ کمپنیاں ابھی تک فعال ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی سعید احمد پر شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام لگایا تھا جس کی سعید احمد نے تردید کی تھی۔

۔۔۔شہزادپراچہ

متعلقہ عنوان :