ساہیوال ٹریفک حادثات تین جاںبحق، دو شدید زخمی

منگل 21 مارچ 2017 20:52

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) ساہیوال نواح میں ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ساہیوال ملتان روڈ پر واپڈا گرڈ اسٹیشن کے قریب ایک تیز رفتار ہنڈائی ڈالہ نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے محمد اصغر اور بیگم افضل موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں محمد اصغر موقعہ پر جاں بحق جبکہ اسکی ماں شدید زخمی ہو گئی جس کی ہسپتال میں حالت نازک ہے ۔

ہنڈائی گاڑی کا ڈرائیورحادثہ کے بعد گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ دوسرا حادثہ ساہیوال قطب شہانہ روڈ پر راوی پل قطب شہانہ کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار کا ر نے ایک موٹر سائیکل سوار 18سالہ محنت کش نعمان کو کچل دیا جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

کار ڈرائیور حادثہ کے بعد کار سمیت فرار ہوگیا۔ ایک اور حادثہ بوریوالہ چیچہ وطنی روڈ پر رحمان ٹائون کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار بس نے سڑک کے کنارے کھڑے دو راہگیروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں ایک 50سالہ نامعلوم شخص جاں بحق اور بلال نامی شدید زخمی ہوگیاجسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جس کی حالت نازک ہے بس ڈرائیور حادثہ کے بعد بس سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ڈرائیوروں کی تلاش شروع کر د ی ہے ۔

متعلقہ عنوان :