لاہور،سبزہ زار کی رہائشی خواتین نے لاہور ہائیکورٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں خواتین کا غریب لڑکیو ںکو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر دوبئی بھجوانے والے گروہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

منگل 21 مارچ 2017 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) سبزہ زار کی رہائشی خاتون شانہ بیگم کی قیادت میں سبزہ زار کی متعدد خواتین نے لاہور ہائیکورٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں شامل خواتین کا مطالبہ تھا کہ غریب لڑکیو ںکو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر دوبئی بھجوانے واگے گروہ کے خلاف کارروائی کی جائے ان کا کہنا تھا کہ یہ گروہ سادہ لوح لڑکیوں کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر دوبئی بھجوارہا ہے جہاں ان کا مستقبل خطرے میں ہے۔