سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کے مرتکب کسی معافی کے حقدار نہیں: قیصرامین بٹ

آزادی اظہار رائے کی آڑ میںمذموم مقاصد کی اجازت نہیں دی جائیگی، سینئر رہنما مسلم لیگ ن

منگل 21 مارچ 2017 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال، سابق ممبرصوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر آزادی اظہار رائے کی آڑ کسی بھی قسم کی گستاخی ، مذموم مقاصداور گھنائونی حرکتوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، سوشل میڈ یا پر گستاخانہ مواد کے مرتکب افراد کسی صورت معافی کے حقدار نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں علماء اکرام کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ آپریشن رد الفساد سے دہشت گردی کا قلع قمع ہو رہاہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت وطن عزیز کے اندر امن و امان قائم کرنے اور ملکی سلامتی و دفاع کیلئے پرعزم ہے اور انشاء اللہ ن لیگ اپنی کارکردگی اور حب الوطنی کی بنیاد پر 2018ء کے انتخابات میں بھی کلین سویپ کریگی۔

متعلقہ عنوان :