شبقدر میں ایف سی ٹریننگ سنٹر پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

منگل 21 مارچ 2017 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) شبقدر میں ایف سی ٹریننگ سنٹر پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی ہے سترہ مار چ کو ایف سی ٹریننگ سنٹر شبقدر پر حملہ کرنے کی کو شش میں دو دہشت گردوں کو موقع پر مار دیا گیا تھا جبکہ لانس نائیک نعیم خان شہید اور دو اہلکار ولی شاہ اورابراہیم زخمی ہوئے تھے ۔

دونوں خود کش بمبار ٹرینرز کی وردی میں آئے تھے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے واقعہ کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف سی کے اہلکاروں کی جانب سے بروقت کاروائی کے باعث خود کش حملہ آوروں کو اندر نہیں جانے دیا گیا جس کے باعث بڑا سانحہ رونماء ہونے سے بچ گیا ۔ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے اور ایف سی کے ایک آئی جی صفت غیور سانحہ میں شہید ہوا تھا ۔ جبکہ عبدالمجید مروت پر خود کش حملہ بھی ہوا تھا

متعلقہ عنوان :