کوہاٹ یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی پروقار تقریب

رکن صوبائی اسمبلی اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ ضیاء اللہ بنگش مہمان خصوصی تھے نومنتخب صدر ملک فیصل ندیم نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل و مشکلات کو اجاگر کیا اور قلم کی اہمیت پرروشنی ڈالی

منگل 21 مارچ 2017 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) کوہاٹ یونین آف جرنلسٹس کی حلف برداری کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب پریس کلب کوہاٹ میںمنعقد ہوئی جس میں سینیٹر سیدشبلی فرازمہمان خصوصی تھے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ ضیاء اللہ بنگش گیسٹ آف آنر تھے۔تقریب میں دوسروں کے علاوہ ضلع ناظم مولانا نیاز محمد ،سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں،عمائدین علاقہ اورادب وثقافت سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پریونین کے نومنتخب صدر ملک فیصل ندیم نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل و مشکلات کو اجاگر کیا اور قلم کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔سینیٹر شبلی فراز نے اپنے خطا ب میں کوہاٹ یونین آف جرنلسٹس کے لئے 10لاکھ روپے گرانٹ دینے کاوعدہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک اہم پیشہ اور افضل جہاد ہے اور اس کا معاشرے پر گہرا اثر ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور عوام کے مسائل کواجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی بھی صحیح سمت میں راہنمائی میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے اس دور میں صحافیوں کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو گیاہے اور ان کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ یہاں کے مقامی صحافی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا بھرپور کرداراداکریں اور وہ اس سلسلے میں ہر سطح پر ان کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ضیاء بنگش نے کہا کہ وہ خود بھی ایک کارکن صحافی اور پریس کلب کوہاٹ کے ممبر رہ چکے ہیں اس لئے انہیں صحافیوں کے مسائل و مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کوہاٹ کے صحافیوں کے لئے باالخصوص اور جملہ صحافیوں کے فلاح و بہبودکے لئے باالعموم کام کریں اور میڈیا کالونیوں سمیت ان کے تمام بنیادی مسائل حل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد کوہاٹ کے صحافیوں کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کراکر ان کے جملہ مسائل حل کریں گے۔انہوںنے صحافیوں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ مثبت صحافت کو فروغ دیں اور اپنے پیشے کے ساتھ پوراپورا انصاف کریں۔قبل ازیں مہمان خصوصی نے کوہاٹ یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ سے باقاعدہ حلف لیا

متعلقہ عنوان :