اسلام آباد: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس

وزارت داخلہ کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر شہزاد ظفر سے کیس کی تفتیش واپس لے کر محکمہ کسٹم سے آنے والے انسپکٹر ملک احسن جاوید کے حوالے کر دی گئی

منگل 21 مارچ 2017 20:45

اسلام آباد: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ، وزارت داخلہ کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر شہزاد ظفر سے کیس کی تفتیش واپس لے کر محکمہ کسٹم سے آنے والے انسپکٹر ملک احسن جاوید کے حوالے کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر شہزاد ظفر سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش واپس لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کسٹم سے آنے والے انسپکٹر ملک احسن جاوید کیس کے نئے تفتیشی افسر مقرر کر دیے گئے ہیںجبکہ شہزاد ظفر چوہدری کو کاؤنٹر ٹیررزم ونگ میں ایس ایچ او کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ انسپکٹر شہزاد ظفر کیس کے مدعی بھی ہیں اور انہوں نے تینوں ملزموں کو تفتیش کے بعد جیل بھی بھجوایا تھا ۔ نئے تفتیشی افسر انسپکٹر ملک احسن جاوید کسٹم سے آئے ہیں اور انوسٹی گیشن سے متعلق کم تجربہ اور معلومات رکھتے ہیں۔لہذا تفتیشی افسر کی اچانک تبدیلی سے اہم نوعیت کے کیس کی تحقیقات متاثر ہو سکتی ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (عدنان یوسف)

متعلقہ عنوان :