کرپشن اورکمشن پاناما لیگ کاٹریڈ مارک ہے۔اشرف بھٹی

حکمران نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں پیسہ بنارہے ہیں، مرکزی رہنما پیپلز پارٹی

منگل 21 مارچ 2017 20:45

کرپشن اورکمشن پاناما لیگ کاٹریڈ مارک ہے۔اشرف بھٹی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کرپشن اورکمشن پاناما لیگ کاٹریڈ مارک ہے۔حکمران نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں پیسہ بنارہے ہیں۔دنیا کی ٹاپ ٹین بدعنوان سیاسی پارٹیوں میں حکمران جماعت کا نمبرون پوزیشن پر ہوناشرمناک ہے۔شعبدہ بازحکمران بسیں لے آتے ہیں مگر اس بے حس حکومت نے پاکستانیوں کوبے بس کردیا ہے۔

پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں پاناما لیگ کو شکست فاش د ے گی۔عہدحاضر میں عام آدمی بھی کسی نہ کسی حد تک انصاف کوسمجھتا ہے ،حکمرانوں کوپاناما لیک میں کلین چٹ نہیں مل سکتی۔وہ فردوس پارک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ دھونس دھاندلی کابھوت بوتل میں بندکردیں گے۔

(جاری ہے)

لاہورہماری سیاسی سرگرمیوں کامرکز ہوگا،جیالے تخت لاہورکادھڑن تختہ کردیں گے۔

لاہور سے پاناما لیگ کی سیاست کاجنازہ اٹھ گیا ،اب تجہیزو تدفین باقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کی آڑ میںقومی وسائل میں نقب لگانیوالے چور ہیں۔حکمرانوں کے اشتہارات ان کی نااہلی نہیں چھپاسکتے ۔انہوں نے کہا کہ جوکام اورعوام کی خدمت کرتے ہیں وہ اشتہارات کے محتاج نہیں ہوتے ۔ آصف علی زرداری کی پنجاب آمد پرحکمرانوں کاپسینہ چھوٹ جاتا ہے ۔

پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ،قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید اوربی بی بینظیر بھٹو شہید کے جیالے ناقابل شکست ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اوران کے حواریوں سے بابر سہیل بٹ سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنان کی شہادت کاحساب لیاجائے گا۔پاناما لیک نے پاناما لیگ کے غبارے سے ہوانکال دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں حکمران جماعت کامینڈیٹ جعلی تھا اورآئندہ الیکشن میںان کی جعلی مقبولیت بھی بے نقاب ہوجائے گی ۔آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی کے جیالوں کوچارج کردیا ہے