یوسی 73 گجرات میں ن لیگ کی جگہ پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار کی کامیابی

الیکشن ٹربیونل نے دوبارہ گنتی کے بعد فیصلہ سنا دیا، چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی حسن بلال کو مبارکباد

منگل 21 مارچ 2017 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) الیکشن ٹربیونل گجرات نے ن لیگ کے محمد انور کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے یونین کونسل 73 کرناناں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار چودھری حسن بلال کو چیئرمین کے عہدہ کیلئے کامیاب قرار دے دیا ہے جس پر پارٹی کے قائدین چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

چودھری حسن بلال نے بتایا کہ ن لیگ کے امیدوار کی دھاندلی کے خلاف ہم نے پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن میں 1272 ووٹ کاسٹ ہوئے لیکن رزلٹ میں 1164 ووٹ شامل تھے اور 108ووٹ غائب تھے جبکہ 37 ووٹوں سے ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا تھا، ہماری درخواست پر ٹربیونل کے جج مسٹر عبدالرحمن نے دوبارہ گنتی کروائی اور اکثریت حاصل کرنے پر پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا