پرویز مشرف نے ڈیل کیلئے پیغام بھجوایا لیکن انکار کر دیا، نواز شریف

خفیہ ڈیل پر یقین نہیں رکھتا اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ سروخرو کیا ،زبردستی ملک بدر کیا گیا ،واپس آنا چاہتے تھے نہیں آنے دیا گیا،سابق صدر اب آنے کے باوجود بھی نہیں آ سکتے،یہی مکافات عمل ہے،وزیر اعظم وزیر اعظم کا چاروں صوبوں میں دورے کرنے کا اعلان ،اراکین اسمبلی کو آئندہ عام انتخابات2018 کی بھرپورتیاری کی ہدایت دھرنوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ،بیمار ذہین کے لوگوں کو عوام کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا چاہئے،اسحاق ڈار پاناما جیسے الزامات کے باوجود ہمیشہ عوام کی عدالت میں سروخرو ہوئے،خواجہ سعد رفیق

منگل 21 مارچ 2017 20:31

پرویز مشرف نے ڈیل کیلئے پیغام بھجوایا لیکن انکار کر دیا، نواز شریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے کئی بار ملنے کی کوشش کی مگر ملنا گوارہ نہیں کیا ، خفیہ ڈیل پر یقین نہیں رکھتا اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ سرخرو کیا، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے نعرے ہوا ہو گئے اصل تبدیلی ملک میں ہماری حکومت لائی ہے، وزیراعظم نے پارٹی اراکین کو آئندہ عام انتخابات 2018کی تیاری کی بھی ہدایت کر دی، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت 7ماہ کے بعد پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نواز شریف نے اراکین پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے دوران حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور خصوصی طور پر فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے تمام پارٹی اراکین اسمبلی میں قانون سازی کے دوران حصہ لیں کیونکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے، نواز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کو عوامی مسائل پر توجہ دینے اور ان سے رابطے میں رہنے سمیت آئندہ عام انتخابات 2018کی تیاری کی بھی ہدایت کر دی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے بھی 4صوبوں کے دوروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے، حالانکہ1999میں سابق صدر پرویز مشرف نے زبردستی ملک بدر کیا گیا،ہم جانا نہیں چاہتے تھے لیکن ہمیں زبردست بھیجا گیا اور جب واپس آنا چاہتے تھے تو نہیں آنے دیا گیا،آج پرویز مشرف ملک میں واپس آ نے کے باوجود بھی نہیں آ سکتے یہی مکافات عمل ہے ،2007 میں پرویز مشرف انڈر ہینڈل ڈیل کرنا چاہتے تھے انہوں نے بلواسطہ پیغام بھجوایا ہے کہ وہ معاملات طے کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن میں نے انڈر ڈیل کرنے سے انکار کر دیا ،ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ،خفیہ ڈیل پر یقین نہیں رکھتا اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ہر امتحان میں سرخرو کیا کیونکہ منفی سیاست کرنے والے ملک کو کنویں میں دھکیلنا چاہتے ہیں، اور کچھ لوگوں کا کام منفی سیاست کرنا ہوتا ہے لیکن عوام نے منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، نواز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے نعرے ہوا میں آڑ گئے اصل تبدیلی ملک میں دہشتگردی اندھیروں اور مہنگائی کے خاتمے کے ذریعے لائے ہیں، جلد ہی ملک کو بجلی اور قدرتی گیس میں خود کفیل کر دینگے اس کے علاوہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے حالات اسوقت درست سمت میں گامزن ہیں اور ملک کے ذریعے کے ذخائرہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے بھی ہماری بہتری کے معترف ہیں جوکہ ملک کیلئے خوش آئند اور مثبت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا لیکن بیمار ذہین کے لوگوں کو عوام کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا چاہئے وہ خود فیصلہ کرینگے جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کی بنیاد سیاسی عناد بغض اور حسد کے سوا کچھ بھی نہیں اور وزیراعظم نواز شریف نے ہی پاکستان کو کرپشن فری حکمرانی سے متعارف کرایا ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں ہاری ہوئی جنگ مخالفین عدالتی میدان سے جیتنا چاہتے ہیں اور پھر پانامہ کیس میں گرگٹ کی طرح مخالفین نے پینترے بدلے ہیں جو کہ کامیاب نہیں ہو سکے، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مخالفین نے عدالت کو ڈکٹیٹ کرنے کی افسوسناک سازش بھی مسلسل جاری رکھے لیکن رب العزت نے ہمیں عوام کے سامنے بار بار سرخرو کیا۔

(وقار/اشفاق)