سبی، محکمہ پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی کی بجلی منقطع ہونے کے باعث شہر بھر میں پانی کی شدید قلت

شہری مہنگے داموں ٹینکرز اور پانی کے ڈرم خریدنے پر مجبور

منگل 21 مارچ 2017 20:25

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی محکمہ پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی کاکروڑوں روپے واجبات ادا نہ کرسکا واٹر سپلائی کی بجلی منقطع ہونے کے باعث شہر بھر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی پانی کی قلت کے باعث شہر میدان کربلا بن گیا شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے مساجد اور گھروں میں شہریوں کو پانی کی قلت کے باعث شدید پریشانی کا سامنا شہری مہنگے داموں ٹینکرز اور پانی کے ڈرم خریدنے پر مجبور ہوگئے ٹینکرز مافیا کی چاندی تفصیلات کیمطابق کروڑوں روپے کا مقروض محکمہ پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی کی بجلی واجبات ادا نہ کرنے کے باعث کیسکو نے گزشتہ کئی روز سیے منقطع کردی تھی گزشتہ کئی روز گزر جانے کے باجود تا حال محکمہ پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی کے واجبات ادا نہیں کرسکا واٹر سپلائی کی بجلی منقطع ہونے کے باعث شہر بھر میںپانی کا بحران پیدا ہوگیا پانی کی قلت کے باعث شہر میدان کربلا بن گیا شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے خواتین بچوں اور خصوصا نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مساجد میں پانی کی قلت کے باعث نمازیوں کے وضو کرنے تک کیلئے پانی موجود نہیں گھروں میں خواتین اور بچوں کو بھی پانی کی قلت کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہری مہنگے داموں اور معز صحت پانی کے ٹینکرز اور پانی کے ڈرم خریدنے پر مجبور ہوگئے پانی کی قلت کے باعث ٹینکرز مافیا کی چاندی ہوگئی سبی وگردونواح میں پانی کے بحران کے باعث فی ٹینکر 700جبکہ فی ڈرم 200روپے میں فروخت ہونے لگا پانی کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر محکمہ پبلک ہیلتھ کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی محکمہ پبلک ہیلتھ نے شہریوں کو اپنے رحم و کرم پر چھوڑ دیا شہریوں کا وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سیے اپیل کی ہے کہ سبی میں پانی کی قلت کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :