ْ سبی ،پولیو کے خلاف جاری جنگ میںوالدین ،سول سوسائٹی و میڈیابڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ڈپٹی کمشنر

منگل 21 مارچ 2017 20:25

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ سبی وگردونواح میں پولیو کے خلاف جاری جنگ میںوالدین سول سوسائٹی و میڈیاکے نمائندوں سمیت تمام طبقاب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں بہتر کارکردگی پر آفیسران عملے کو تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ نقد انعامات دئیے جائیں گے ضلعی انتظامیہ کی کامیاب حکمت عملی کے باعث عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاچکی ہیں پولیو خطرناک بیماری ہے جوپھول جیسے معصوم بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے ضلع سبی میں ہونے والی تین روزہ قومی پولیو مہم میں غفلت ولاپرائی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی وہ منگل کو تین روزہ قومی پولیو مہم کے سلسلے میں پہلے روز پولیومہم میں آفیسران عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسندھ سے آئے ہوئے قومی پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرنے والے مانیٹر ڈاکٹرسید مشتاق احمد شاہ ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر موہن داس ۔ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ،ڈاکٹر محمد علی بلوچ، ڈاکٹر علی احمد بلوچ ، ڈاکٹر فیض احمد بلوچ،ڈاکٹر خالد پرویز،پی پی آیچ آئی کے عزیز بلوچ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہر علی ، پاکستان گروپ آف جنرنلسٹس کے ضلعی صدر طاہر عباس کے علاوہ ڈبلیو ایچ پی پی ایچ آئی محکمہ صحت کے آفیسران ایریا انچارچ بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے والدین سول سوسائٹی میڈیا سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے صحت مند معاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر ممکن نہیں ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ اس ناسور کے خاتمہ کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے محکمہ صحت کے آفیسران پیر امیڈیکل اسٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قومی پولیو مہم میں ہر گھر میں بچوں کو قطرے پلاکر اپنی ذمہ داری پوری کریں اس سلسلے میں کوئی غفلت ولاپرائی برادشت نہیں کی جائے گی بہترکار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران عملے کو تعریفی اسناد نقد انعامات بھی دئیے جائیں گے اجلاس میں قومی پولیو مہم میں حصہ لینے والے ڈاکٹر ز محکمہ کے آفیسران ایریا انچارچ نے اپنی اپنی کارکردگی کی تفصیلی بریفینگ پیش کی اور درپیش مسائل مشکلات کے بارے میں بھی آگہی فراہم کی اس موقع پر ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور احمد بلوچ نے 20مارچ سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ تین روزہ قومی پولیو مہم کے دوران ضلع سبی کی دوتحصیل سبی لہڑی اور تین سب تحصیل کوٹ منڈائی، سینگان ،بابرکچھ کی19 یونین کونسل میں پانچ سال سے کم عمر کی 44225بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے ڈبلیو ایچ او کی5 مانیٹر، ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال سبی کی14 ڈاکٹر کی مدد لی گئی تھی قومی پولیو مہم میں 185موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر ے کامیابی کے ساتھ پلائے پولیو ورکرز کی مدد کیلئی24زونل سپروائیز،36ایریا انچارج،36 موٹرسائیکل ایریا انچارج،38 موٹرسائیکل موبائل ٹیموں کے علاوہ 42 فکس سینٹر جس میں ڈویژنل ہیڈکوآرٹر ہسپتال آر ایچ سی اور بی ایچ یوز شامل ہے جبکہ8 ٹراٹزٹ پوائنٹ جس میں نیشنل ہائی وئے بختیار آباد ،پرانا بس اڈہ الہ آباد،کوئٹہ ڈھاڈر تلی وین اڈے ریلوے اسٹیشن شامل ہیں جہاں پولیو ٹیمیں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں واضح رہے کہ تین روزہ قومی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے روزانہ کہ بنیاد پر مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :