شہرمیں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ‘برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بندکی جاتی ہے

کیسکو ترجمان کا وضاحتی بیان

منگل 21 مارچ 2017 20:25

شہرمیں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ‘برقی لائنوں کی مرمت ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ شہرمیں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہے بلکہ برقی لائنوں کی مرمت ودیکھ بھال کے سلسلے میں بجلی بندکردی جاتی ہے جس کی اطلاع متعلقہ صارفین اورزرائع ابلاغ کو پیشگی دی جاتی ہے ترجمان نے میڈیاپرچلنے والے ٹرانسمیشن لائنوں سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے ٹرانسمیشن لائن اورفیڈروںمیں واضح فرق ہے کیونکہ ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ کئی گرڈسٹیشنز منسلک ہوتے ہیں جبکہ فیڈرسے صرف محدود علاقہ کو بجلی مہیاکیاجاتاہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا میڈیااورذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی آگاہی کے لئے کیسکویہ ضروری سمجھتی ہے کہ وہ تکنیکی معاملات سے متعلق خبروں کی اشاعت سے قبل کیسکوشعبہ تعلقات عامہ سے رابطہ کیاجائے تاکہ عوام تک صحیح اورمکمل خبرپہنچ سکے اورکسی قسم کاابہام بھی پیدانہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :