خواتین ملک کی آبادی کا نصف حصہ ہیں جن کا قومی معیشت کی ترقی اور معاشی پیداوار بڑھانے میں کلیدی کردار ہے ‘جسے کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا‘خواتین کی ملکی ترقی میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے انکو آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے کے ساتھ بلوچستان کی غریب اور بیوہ خواتین کیلئے نجی و کمرشل بینکوں میں آسان اکائونٹس کھولنے کی سہولت مہیا کی جائیں
اسپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی
منگل 21 مارچ 2017 20:25
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران بلوچستان بینک کے قیام سمیت صوبے کی اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور بینکنگ سیکٹر کی ترقی سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ بلوچستان کی ترقی اور ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کم سے کم تین سال پر مشتمل بزنس پلان تشکیل دیں۔
مالیاتی حوالے سے بلوچستان کی استعداد کار میں اضافہ کرنے اور صوبے میں بینکنگ سیکٹر کے فروغ کیلئے تمام بینکوں کو مزید برانچز کے قیام کیلئے بھی ہدایت کی گئی ہے جسکی نگرانی اسٹیٹ بینک کرے گا اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک گوادر اور خضدار میں اپنے دفاتر کھولے گا جبکہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کے عوام کو بینکنگ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے برانچ لیس بینکنگ سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔اسپیکر صوبائی اسمبلی نے گورنر اسٹیٹ بینک کے دورہ کوئٹہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پیش نظر ہمیں بلوچستان میں بینکنگ سیکٹر کو زیادہ مؤثر اور مستحکم بنانا ہوگا۔بینکنگ برانچزکو ضلعی سطح پر وسعت دینے سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ اس سے تجارتی واقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔اسپیکر نے اس بات پر زو دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی بزنس خواتین کی مالی مدد کیلئے انہیں آسان اقساط پر قرضے فراہم کئے جائیں تاکہ یہاں کی باصلاحیت اور باہمت خواتین صوبہ میں تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ خاص کر صوبہ کی غریب اور بیوہ خواتین کو آسان اکائونٹ کھولنے کی سہولیات فراہم کی جائیں جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے یقین دلایا کہ اس حوالے سے تمام نجی و کمرشل بینکوں کو ہدایت کردی گئی ہے اور تاجروں کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ بلوچستان میں فنانشل لٹریسی پروگرام کا بھی جلد اجراء کیا جائے گا۔اسپیکر نے بلوچستان میں بینکنگ کی سہولیات میں اضافے کیلئے اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس ضمن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.