پاک ایران سرحدی علاقہ سرزئے اور لشکریاپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ‘ایک کو اغوا کرلیاگیا

منگل 21 مارچ 2017 20:25

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) پاک ایران سرحدی علاقہ سرزئے اور لشکریاپ کے درمیان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک کو اغوا کرلیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرئع کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقہ سرزے اور لشکریاپ کے درمیان علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نورمحمد ولد پیر محمدقوم نوتیزی سکنہ سرزئے کو قتل کردیا محمددین ولدمحمد اعظم قوم نوتیزی کو اغوا کردیا گیا ہے باخبرزرئع اور خاندان زرئع کے مطابق نورمحمد کی میت کو ان کے ورثاء نے اپنے طویل میں لے لیا ہے انہوںسرحدی انتظامیہ سے اپیل کی ہے وہ سرزئے اور لشکریاپ کچاو اور رباط کے درمیان اپنا گشت شروع کریں اور اپنا ریٹ قاہم کریں تاکہ لوگوں کی جان ومال محفوظ ہو۔