پاسپورٹ آفس کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق مقدمے کی سماعت ملتوی
وزیر مملکت داخلہ کی اسمبلی میں یقین دہانی کے باوجود تاحال کوئی پیش رفت نہ ہونے پر ملازمین کا اظہار تشویش
منگل 21 مارچ 2017 20:23
(جاری ہے)
ریگولائرائزیشن سے متعلق استفسار پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیکش آفسر مسٹر طاہر نے عدالت کو بتایا کہ متذکرہ ملازمین کے ریگو لائرائزیشن سے متعلق دستاویزات موصول ہو گئی ہیں جن پر پیش رفت ہو رہی ہے ۔
اس پر فاضل جج نے دو ماہ کی مہلت دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 15مئی 2017تک ملتوی کر دی ۔ درخواست گزاروں کے وکیل طرف سے جلد تاریخ دینے کی استدعا پر فاضل جج نے کہا کہ ریگو لائرائزیشن میں کچھ وقت لگے گا اس لئے یہ مہلت کافی ہے ۔ یاد رہے کہ متعلقہ ملازمین 10,12سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں جبکہ متعدد بار یقین دہانیوں کے باوجود انہیں تاحال مستقل نہیں کیا گیا ہے جبکہ ان میں سے بعض ملازمین بیرون ملک پاکستانی مشنوں میں تعینات کئے گئے ہیں جہاں انہیں کئی ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس پر کہا تھا کہ متذکرہ ملازمین کا معاملہ ایک ماہ میں حل کر دیا جائے گا اور ان کو تمام بقایا جات اور مراعات کی ادائیگی کے ساتھ مستقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ اس سلسلے میں محکمہ کو فنڈ موصول ہو چکے ہیں تاہم متذکرہ مدت گزرنے کے باوجود اس ضمن میں تاحال کوئی واضح صورتحال سامنے نہیں آئی ہے جس کی وجہ سے متاثرہ ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہیں مالی اور ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فاضل عدالت کے طلب کئے جانے کے باوجود اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا تھا تاہم حالیہ پیشی پر سیکشن افسر مسٹر طاہر نے پیش ہو کر عدالت کو آگاہ کیاکہ متذکرہ ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق دستاویزات موصول ہوچکی ہیں جن پر کام جاری ہے ۔ ( ن م )مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.