ریڈیو پاکستان، قرارداد لاہورکی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام پیش کرئیگا

منگل 21 مارچ 2017 20:23

ریڈیو پاکستان، قرارداد لاہورکی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) ریڈیو پاکستان نے قرارداد لاہورکی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام تیار کر لیے ہیں۔23 مارچ 1940کو پاس ہونے والی اس تاریخی قرارداد نے قیام پاکستان کے لیے راہ ہموار کی۔اس موقع پر ریڈیو پاکستان کل ( بروزجمعرات)سات بج کر دس منٹ پر شروع ہونے والے پروگرام --’’صبح پاکستان‘‘ میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات نشر کرے گا۔

پاکستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کے تاثرات اوردستاویزی پروگرام -’’ان لمحوںکی یاد،مینار پاکستان‘‘ بھی اسی پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ 23 مارچ کو اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں منعقد ہونے والی افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ کا آنکھوں دیکھا حال براہ راست نشر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گیارہ بج کر پانچ منٹ پر خواتین کے پروگرام ’’ سکھی گھر‘‘ میں-تحریک پاکستان سے قیام پاکستان تک خواتین کے بے مثال کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اسی پروگرام میں ’’کامیابی کاسفر-‘‘ کے عنوان سے حکومت کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود اور انھیں با اختیار بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔خصوصی فیچر ’’نقش وفا-‘‘ سہ پہر ساڑھے تین بجے نشر ہوگا۔خصوصی مذاکراہ’’تصور پاکستان اور ملکی استحکام‘‘ شام چار بج کر پانچ منٹ پر نشر کیا جائیگا۔صدر پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے منتخب افراد کو سول اور فوجی اعزازات دیے جانے کی تقریب کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان نے 23مارچ کے حوالے سے ایک خصوصی ڈرامہ ’’سحر سے پہلے‘‘ بھی تیار کیا ہے جو رات نو بج کر دس منٹ پر نشر کیا جائیگا۔ رات دس بج کر دس منٹ پر خصوصی مشاعرہ ’’نذر وطن‘‘ پیش کیا جائیگا جس میں ملک بھر سے معروف شعراء شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :