پی ٹی وی 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرامز پیش کریگا

منگل 21 مارچ 2017 20:23

پی ٹی وی 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرامز پیش کریگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) جنرل منیجر پی ٹی وی اسلام آبادسنٹر (ہوم) ذولفقار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن اسلام آبادسنٹر (ہوم) 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر ناظرین کے لیے بہت سے رنگا رنگ پروگرامز پیش کرے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا کہ پروگراموں میں اسپیشل شو تجدیدِعہد ایوانِ صدر سے پیش کیا جائے گا، کُل پاکستان مشاعرہ جس کی صدارت شاعر / ادیب عطاالحق قاسمی اور میزبانی کے فرائض ڈاکٹرانعام ا لحق جاوید ادا کر یں گے مشاعرے میں ملک کے نامور شعراء کرام اپنا خوبصورت کلام پیش کریں گے ، خصوصی پروگرام بڑا آدمی ،ٹاک شو پر مبنی پروگرام پاکستان کا مطلب کیا شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بے شما ر دوسرے پروگرامز اور ملی نغمے پیش کیے جائے گے۔

متعلقہ عنوان :