زندہ قومیں اپنے قومی دن شایاںشان طریقوں سے منا کر اپنے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتیں ہیں

کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ کا تقریب سے خطاب

منگل 21 مارچ 2017 20:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء)کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن شایاںشان طریقوں سے منا کر اپنے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتیں ہیں آج کے دن ضلع بولان کے علاقہ مچ ڈھاڈر رندعلی جیسے پسماندہ علاقے کی ہونہار طالبات نے جس مہارت لگن محنت سے 23مارچ کے سلسلے میں ہونے والے مقابلہ تقاریر ٹیبلو و قومی ملی نغموں میں اپنے فن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونے کا وقت آچکا ہے آنے والی نسل کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت زدہ ماحول سے نجات دلانے میں پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک کی تعمیر وترقی کرنا ہوگی آج کی عورت ڈاکٹر پائلٹ انجینئرز بن کر ملک اور قوم کی رہنمائی کررہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو گورنمنٹ سیکنڈری ہائی اسکول ڈھاڈر میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان و سبی اسکاؤٹس کے زیر اہتمام گزشتہ کئی سالوں سے ڈسٹرکٹ کچھی انٹر سکولز کالجز طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کررہا ہے اور پاکستان کے قومی تہواروں کو شایاں شان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے 23مارچ14اگست9نومبر سمیت25دسمبر جیسے اہم قومی تہوار کے موقع پر بچوں کے درمیان تقاریر ملی نغمے ٹیبلو فٹ بال کرکٹ کبڈی سائیکل ریس سمیت دیگر تفریحی کے پروگرامز منعقد کرکے بچوں میں مقابلے کا رحجان پیداکرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے اس سال بھی 23مارچ کو قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے یوم پاکستان 23مارچ کا دناہل وطن کیلئے ایک عظیم دن ہے باہمت قومیں اپنے قومی دن انتہائی جوش وخروش وعقیدت واحترام کے ساتھ مناتی ہیں 23مارچ کا دن تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو یاد گار بنانے کیلئے سبی میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے عوام اس تقریبات میں اپنی شرکت کو ممکن بناکر محب وطن ہونے کا ثابت دیں آج کے شاندار پروگرامز میں جس طرح مچ ڈھاڈر رندعلی کی ہونہار طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا مجھ امید ہے کہ آنے والے کل میں وہ ملک وقوم کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک جس نازک دور سے گز رہا ہے اس میں ہمیں قومی سوچ پید اکرنی ہوگی دہشت گردعناصر پاکستانی نہیں یہ لوگ ہمیں قوم مذہب فرقہ زبان کے نام پر لڑانا چاہتے ہے لیکن ہم سب محب وطن پاکستانی ہے ہمیں ایک سوچ اپناتے ہوئے ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کوناکام بنانا ہے اور وطن عزیز کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے پروقار تقریب سے بیگم میجر آصف شہزاد ، ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسرکچھی ، ڈی ای او فیمیل، پرنسپل گرلزانٹر کالج بولان مسز فضیلہ بیگم، ہیڈ مسٹریس حمیرا خان، مسز شمیم مگسی ، مس رخسانہ خان ، پرنسپل گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی اسکول سبی مس نسیم طارق، ہیڈ مس گرلز ہائی اسکول دہپال مس پروین فخرالدین پروگرام آرگنائزر حاجی سعید الدین طارق نے بھی خطاب کیا پروقار تقریب میںمختلف اسکولوں کی ہیڈ مسٹریس اساتذہ کرام طالبات والدین کی بڑی تعداد موجود تھیں مہمانوں کی آمد پر اسکول کی بچیوں نے شاندار استقبال کیا ویلکم پیش کیا گیا مچ ڈھاڈر رندعلی کے گزلر اسکولوں کے درمیاں مقابلہ تقاریر، ٹیبلو اور ملی نغمے ہوئے جس میں ججوں کے فرائض کالجز واسکولوں کی ٹیچرزنے سرانجام دئے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ریحانہ صبا نعت رسول مقبول ؐ زینب بی بی نے خوب صورت انداز سے پیش کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مس عطیہ گل ریز و حاجی سعید الدین طارق نے سرانجام دئیے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طالبات نے سخت مقابلہ کیااور تقریب کو اپنے اپنے انداز میں چار چاند لگا ڈالے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے واضح رہے کہ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی ہدایات پر کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ کی زیر سرپرستی ونگ کمانڈر سبی کی زیر نگرانی سبی کچھی میں 23مارچ کی مناسبت سے 5وزہ تقریبات میں مختلف پروگرامز جاری ہیں(آج) 22مارچ بروز بدھ ہیڈکوارٹر سبی سکاؤٹس بمقام سبی میں انٹر گرلز کالجز مقابلہ تقریر ملی نغمے و ٹیبلو ہونگے جس میں سبی ڈھاڈر اور مچ کے گرلز کالجز حصہ لیں گے۔