پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے‘ہم بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکتے ہیں

صوبائی سیکرٹری صحت عصمت اللہ خان کاکڑ کی بات چیت

منگل 21 مارچ 2017 20:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) صوبائی سیکرٹری صحت عصمت اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے ہم اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکتے ہیں،والدین اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں ،وہ منگل کو انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے انسداد پولیوکے قطرے پینے والے بچوں کی انگلیوں پر لگے ہوئے نشانات کا معائنہ کیااور ایک بچے کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔

(جاری ہے)

بچے ہمارا مستقبل ہے انکی بہتر نشوونماپر والدین کو بھر پور توجہ دینا چاہیے جبکہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے لیے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں جانفشانی سے ادا کررہی ہے ،سیکرٹری صحت عصمت اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ پولیو ایک مہلک اور جان لیوا مرض ہے وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ خان زہری کی سربراہی میں قائم حکومت بچوں کو مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کررہے ہیںاس لیے بلوچستان کو پولیو سے فری بنانے کے لیے ناگزیر ہے کہ پولیو ٹیموں اور ورکرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو مہم کے ویکسین کے قطرے ضرورپلائے جائیں تاکہ مستقبل کے معماروں کوپولیو جیسی مرض سے محفوظ بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :