رہنماءپی پی میاں منظوروٹوکےسسر،ایم پی اےخرم وٹوکےنانا کاانتقال،سیاسی قائدین کااظہارتعزیت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 مارچ 2017 19:29

رہنماءپی پی میاں منظوروٹوکےسسر،ایم پی اےخرم وٹوکےنانا کاانتقال،سیاسی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ2017ء): پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے نائب صدر میاں منظور احمد وٹو کے سسر اور ایم پی اے خرم جہانگیر وٹو اور جہاں آراء وٹو کے نانا گزشتہ روز انتقال کرگئے ۔پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین نے میاں منظور احمد وٹو،خرم جہانگیر وٹو اور جہاں آراء وٹو سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما بختاور بھٹو زرداری نے بھی جہاں آراء وٹو کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان سے ان کے نانا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ان کے نانا کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔ دکھ کی اس گھڑی میں بی بی شہید کا خاندان ان کے غم میں برابر کا شریک ہے اللہ تعالی وٹو خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت طاقت اور توفیق عطا فرمائے ۔آمین