سندھ اور لاہور کی کونسلز آف کمپلینٹس نے عامر لیاقت کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘کے حوالے سے سفارشات پیمرا کو بھجوا دیں، 24مارچ کو اتھارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا جائیگا

منگل 21 مارچ 2017 20:15

اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پیمرا سندھ اور لاہور کی شکایات کونسل نے بول ٹی وی کے اینکر پرسن عامر لیاقت کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ کے خلاف دائر شکایات کے حوالے سے اپنی سفارشات پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو بھجو ا دی ہیں۔

(جاری ہے)

سفارشات پر فیصلہ کرنے کے لیے پیمرا اتھارٹی کا اجلاس 24مارچ 2017؁ء کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔

24مارچ 2017؁ء کو ہونے والے 127ویں اجلاس میںاتھارٹی ان سفارشات پرغور کرنے کے بعد اپنا فیصلہ جاری کرے گی ۔ اس سے قبل پیمرا سندھ اور لاہور کی شکایات کونسل نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 10مارچ 2017؁ء کو مذکورہ اینکر پرسن اور ان کے پروگرام کے خلاف دیگر صوبوں میں درج شکایات کی پیمرا ہیڈکوارٹرز میں مشترکہ سماعت کی تھی اور سماعت کے بعد سفارشات محفوظ کر لی تھیں۔