آصف زرداری کا پی ایس او کے سابق جنرل منیجر طارق اکبر نیازی کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

منگل 21 مارچ 2017 20:15

آصف زرداری  کا پی ایس او کے سابق جنرل منیجر طارق اکبر نیازی کی والدہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق جنرل منیجر طارق اکبر نیازی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

طارق اکبر نیازی کے نام تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ انہیں ان کی والدہ کی وفات کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی قریبی عزیز کی وفات خاندان کے لئے دکھ کا باعث ہوتی ہے اور خاص طور پر والدہ کی وفات ایک عظیم سانحہ ہوتی ہے۔ سابق صدر نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :