فوجی عدالتوں کو قانون شہادت کی زنجیر سے باندھا گیا تو سپیڈی ٹرائل نہیں ہو سکے گا،قوانین چوروں ،ڈاکوئوں کی معاونت کرتے ہیں،دہشتگردوں کو صرف فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں ،ماڈل ٹائون کیس میں 56 چشم دید گواہ پیش کئے مگر ماسٹر مائنڈ طلب نہیں کئے گئے
سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی لائرز ونگ کے رہنمائوں سے ٹیلی فونک گفتگو
منگل 21 مارچ 2017 20:13
(جاری ہے)
مروجہ جسٹس سسٹم کے تحت ریلیف کے اتنے راستے کھلتے ہیں کہ کوئی بڑی سے بڑی عدالت بھی کچھ نہیں کر پاتی ۔
سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس میں ہم نے 56زخمی چشم دید گواہان پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قتل و غارت گری سے متعلق ویڈیوز بھی بطور شہادت پیش کیںشہداء کی پوسٹ مارٹم رپورٹس اور زخمیوں کے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سانحہ کے ماسٹر مائنڈز سے متعلق بھی ڈائریکٹ شہادتیں پیش کیں اسکے باوجود ماسٹر مائنڈز طلب نہیں کئے گئے ،ملزموں کو سزائیں دلوانے کیلئے مزید کونسے ثبوت لائیں انہوں نے کہاکہ قانون شہادت اور جسٹس سسٹم میں اصلاحات نہ لانے والے موجودہ حالات کے براہ راست ذمہ دار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کیلئے قانون شہادت کی شرط لگانے کے بعد صرف یہ فرق رہ جاتا ہے کہ ان عدالتوں میں وردی کی بجائے کوئی سول کپڑوں میں بیٹھا ہو ۔انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے قیام پر کوئی رو رہا ہے کوئی کہتا ہے دل پر پتھر رکھ کر حمایت کر رہے ہیں ،ان سب جمہوری سیاستدانوں کی آنکھیں ہزاروں شہادتوں پر کیوں نہیں پتھرائیں اور عدالتی اصلاحات پر انکی زبانیں گنگ کیوں رہتی ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا یہ کلچر بن چکا ہے کہ طاقت ور کے خلاف گواہی دینے کی جرات کرنے والوں کو اسکی قیمت چکانا پڑتی ہے وہ عزت،مال یہاں تک کے جان کی شکل میں بھی ہوتی ہے ۔دہشتگردوں کے خلاف گواہی دینے کون آئے گا انہوں نے مزید کہاکہ ماڈرن ڈیوائسز کو شہادت کے قابل نہیں سمجھا جاتا ،اگر روایتی طور طریقوں سے دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کا راستہ اختیار کیا گیا تو نتیجہ مزید تباہی کی صورت میں برآمد ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومتی صفوں میں دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے یکسوئی نہیں ہے ورنہ مشاورت کے نام پر قومی سلامتی اور ملک و قوم کے ساتھ مذاق نہ ہوتا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.