پٹرولیم لیوی کی معاملے میں ایف آئی اے کی جاری تحقیقات و وصولیوںمیں مزید پیش رفت،گزشتہ 6ماہ کے دوران ایک ارب90 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے

وزیر داخلہ کا وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

منگل 21 مارچ 2017 20:00

پٹرولیم لیوی کی معاملے میں ایف آئی اے کی جاری تحقیقات و وصولیوںمیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پٹرولیم لیوی کی معاملے میں ایف آئی اے کی جانب سے جاری تحقیقات و وصولیوں کے ضمن میں مزید پیش رفت ، پچھلے تقریباً چھ ماہ سے جاری ایف آئی اے کی کاروائیوں کے نتیجے میں مختلف پٹرولیم کمپنیز کی جانب سے اب تک تقریبا ایک ارب نوے کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں اس سلسلے میں مزید ریکوریز بھی متوقع ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے پٹرولیم لیوی معاملے ایف آئی اے لاہور کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔