پاکستانی ایک پرعزم اور حوصلہ مند قوم ہے، دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو شکست نہیں دی سکتی ،ڈی جی آئی ایس پی آر

یوم پاکستان کے حوالے سے 23مارچ کو پریڈ میں چینی فوجی اور ترک ملٹری بینڈ کا دستہ شرکت کرے گا،میجر جنرل آصف غفور

منگل 21 مارچ 2017 20:00

پاکستانی ایک پرعزم اور حوصلہ مند قوم ہے، دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستانی ایک پرعزم اور حوصلہ مند قوم ہے، دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو شکست نہیں دی سکتی ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی ایک پرعزم اور حوصلہ مند قوم ہے، دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو شکست نہیں دی سکتی۔ ہم سب کا پاکستان ، پاکستان زندہ باد ۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے حوالے سے پریڈ 23 مارچ کو ہو گی جس میں چینی فوجی اور ترکش ملٹری بینڈ کا دستہ شرکت کرے گا ۔ …(م د )

متعلقہ عنوان :