آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس

مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے موقع پر سندھ پولیس اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ‘ضروری احکامات جاری

منگل 21 مارچ 2017 19:52

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مردم شماری کے موقع پر کراچی پولیس کے مجموعی اقدامات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے پولیس کے مجموعی اقدامات پر مشتمل جامع ڈپلائمنٹ پلان باہمی روابط اور مشاورت سے ترتیب دیکر مورخہ 25مارچ تک سینٹرل پولیس آفس کراچی برائے ملاحظہ ومذید ضروری اقدامات ارسال کیا جائے ۔

آئی جی سندھ نے اس سلسلے میں مردم شماری کے سندھ میں نامزدکردہ فوکل پرسن ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ کی سربراہی میں رینج ڈی آئی جیز، آر آرایف، ایس آرپی اور کرائم سندھ کے ڈی آئی جیز، اے آئی جی آپریشنز سندھ پر مشتمل کمیٹی قائم کرتے ہوئے کمیٹی ممبران کو ہدایات دیں کہ مردم شماری ڈپلائمنٹ پلان میں درکار لاجسٹکس وآپریشنل سپورٹ کی تفصیلات کا بھی احاطہ کیا جائے تاکہ افرادی قوت، اسلحہ، آلات، دیگر سازوسامان اور گاڑیوں وغیرہ کی فراہمی کے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے مردم شماری کے حوالے سے پولیس اقدامات کو ہرلحاظ سے فول پروف بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے موقع پر پولیس ڈپلائمنٹ، تعینات افسران اورجوانوں کی رہائش، طعام اور دیگر سہولیات کی رینڈم چیکنگ کے لیے سینٹرل پولیس آفس سے افسران پر مشتمل ٹیموں کو خصوصی ٹاسک دیا جائے گا اور اس ضمن میں کوئی بھی غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔انہوں نے ہدایات دیں کہ جی اوسی /آرمی سے رینج کی سطح پر روابط کو مربوط اور مؤثربنایا جائے جبکہ مردم شماری کے حوالے سے متعلقہ ڈی سی اوز کے ساتھ اجلاس کو یقینی بناتے ہوئے مشترکہ کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں اختیارکردہ پولیس اقدامات کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کے لیے واٹس ایپ گروپس سے بھرپور استفادہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :