ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں شفافیت ہر حال میں یقینی بنائی جائے

گورنر سندھ محمد زبیر سے اکائونٹینٹ جنرل سندھ فرخ احمد حمدی کی ملاقات ‘بریفنگ دی

منگل 21 مارچ 2017 19:52

ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں شفافیت ہر حال میں یقینی بنائی جائے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہائوس میں اکائونٹینٹ جنرل سندھ فرخ احمد حمدی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اکائونٹنٹ جنرل سندھ نے گورنر سندھ کو اپنے ادارہ کی کارکردگی ،شفافیت برقرار رکھنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ،ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی فوری کرنے کے طریقہ کار سمیت دیگر متعلقہ امور سے تفصیلی آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر سندھ نے اے جی سندھ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے بقایا جات کی جلد ادائیگی خوش آئند اقدام ہے لیکن ملازمین اور ان کے لواحقین کو پریشانی سے بچانے کے لئے اس عمل کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں عوام تک فوائد پہنچانے کے لئے ان کا درست اور جائز استعمال ضروری ہے اس ضمن میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے رقوم کی ادائیگی میں شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ ملاقات میں اکائونٹنٹ جنرل سندھ نے گورنر سندھ کو بتایا کہ صوبائی ملازمین کو ہر قسم کی ادائیگی اب براہ راست ان کے اکائونٹ میں کی جاتی ہے اور اکائونٹس اور ادائیگیوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :