پاک بحریہ کے جہازوں کی ملیشیاء کی بندر گاہ لنکاوی آمد ، لنکاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈایئرو سپیس نمائش2017 میں شرکت کریں گے

منگل 21 مارچ 2017 19:41

پاک بحریہ کے جہازوں کی ملیشیاء کی بندر گاہ لنکاوی آمد ، لنکاوی انٹرنیشنل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) لنکاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈایئرو سپیس (لیما) نمائش میں شرکت کرنے کے لئے پاک بحریہ کے جہاز نصر اور سیف ملیشیاء کی بندرگاہ لنکاوی پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان نیوی فلوٹیلا کی کمانڈ پاک بحریہ کے کمانڈر25thڈسٹرائر اسکواڈرن، کموڈور ذکاء الرحمن کر رہے ہیں۔جاری کردہ بیان کے مطابق لنکاوی آمد پر رائل ملیشیاء نیوی کے اعلیٰ آفیسرز اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے جہازوں کا استقبال کیا۔

پاکستان نیوی اور رائل ملیشین نیوی کے مابین گرم جوش اور برادرانہ تعلقات ہیں۔رائل ملیشین نیوی ، پاک بحریہ کے زیر انتظام کراچی میں گذشتہ مہینے منعقدہ کثیرالملکی بحری مشق2017میں بھرپور شرکت کر چکی ہے۔ملیشیاء اور خطے کے دیگر ممالک سے دوستی کے فروغ اورمشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافے کی غرض سے پاکستان نیوی کے جہاز لنکاوی میں ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی مشقوں/نمائشوں میں باقائدگی کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نمائش کے اختتام پر پاکستان نیو ی اور رائل ملیشیاء نیوی کے جہاز اور ایئر کرافٹ/ہیلی کاپٹرز پہلی باہمی بحری مشق مال پاک(MALPAK-17)17-میں حصہ لیں گے جو دونوں بحری افواج کے مابین بڑھتے ہوئے بھر تعاون کی علامت ہے۔پاک بحریہ کے جہازوں کا ملیشیاء کا دورہ اور لیما نمائش 2017میں شرکت دونوں بحری افواج کے باہمی تعلقات اور بحری تعاون میں مزید اضافے کا باعث ہو گا۔