وہاڑی میں شادی ہال میں پانی کی جگہ تیزاب کے باعث 3 افراد جھلس گئے

muhammad ali محمد علی منگل 21 مارچ 2017 19:01

وہاڑی میں شادی ہال میں پانی کی جگہ تیزاب کے باعث 3 افراد جھلس گئے
وہاڑی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ2017ء) وہاڑی میں شادی ہال میں پانی کی جگہ تیزاب کے باعث 3 افراد جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

(جاری ہے)

شادی ہال میں موجود بیت اخلاء میں پانی کی جگہ تیزاب کے باعث 3 افراد بری طرح جھلس گئے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے مبینہ طور پر نامعلوم افراد کی جانب سے بیت الخلاء میں پانی کو تیزاب سے بدل دیا۔ ان نامعلوم افراد کا پتہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جبکہ جھلس جانے والے افراد کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔



متعلقہ عنوان :