وزیراعظم سےمتحدہ رہنماؤں کی ملاقات کی کوشش،نوازشریف نےموقع نہ دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 مارچ 2017 18:52

وزیراعظم سےمتحدہ رہنماؤں کی ملاقات کی کوشش،نوازشریف نےموقع نہ دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ2017ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف سے ایم کیوایم کے رہنماؤں نے ملاقات کی کوشش کی،جبکہ وزیراعظم نے ملاقات کاموقع نہ دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے متحدہ رہنماؤں کوملاقات کاموقع دینے کی بجائے پارلیمنٹ سے واپس چلے گئے۔ اجلاس میں وزیراعظم سے شیخ صلاح الدین ، کنور نوید،خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے آئینی ترمیمی بل کومنظورکرلیاگیا۔اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے بھی ایوان میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :