وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پٹرولیم لیوی کے معاملی پر ایف آئی اے لاہور کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

منگل 21 مارچ 2017 19:41

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پٹرولیم لیوی کے معاملی پر ایف آئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پٹرولیم لیوی کے معاملی پر ایف آئی اے لاہور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا‘ ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں کے ذریعے تین ماہ کے دوران ایک ارب 90کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے جاچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پٹرولیم لیوی کے معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات و وصولیوں کے ضمن میں مزید پیش رفت ہوئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے تقریباً تین ماہ سے جاری ایف آئی اے کی کارروائیوں کے نتیجے میں مختلف پٹرولیم کمپنیز کی جانب سے اب تک تقریباً ایک ارب نوے کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں‘ اس سلسلے میں مزید ریکوریز بھی متوقع ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پٹرولیم لیوی معاملے ایف آئی اے لاہور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔