شیخوپورہ ،بھائیوں نے رقم کی لالچ میں چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

منگل 21 مارچ 2017 19:32

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء)تھانہ صفدر آباد کے مقامی گائوں متاباں میںسفاک بھائیوں نے رقم کے لالچ میں آکر اپنے چھوٹے بھائی کوقتل کرکے لاش کو زمین میں دفن کرکے لاپتہ ہونے کا ڈرامہ رچادیا ایس ایچ او صفدر آباد عمران خالد ڈوگر نے کاروائی کرتے ہوئے گھر کے قریب دفن کی جانے والی لاش کو برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا،بتایا گیا ہے کہ 25سالہ مقتول عارف لاہور میں کام کرتا تھا جس نے اپنے گائوں میں ڈیڈھ لاکھ روپے کی کمیٹی ڈال رکھی تھی جس کی رقم لینے کے لیے دو روز قبل مقتول عارف اپنے گائوں سے رقم لینے کے لیے آیا مگر لاہور اپنے گھرواپس نہ پہنچ سکا جس پر مقتول کی والدہ نے اپنے بیٹوں فریاد وغیرہ سے پوچھا کہ ابھی تک عارف گھر نہیں پہنچا تو مبینہ ملزمان نے ڈرامہ رچادیا کہ عارف رقم لیکر اسی وقت چلا گیاتھا جس کے لاپتہ ہونے کے بعد علاقہ مکینوں کی مدد سے پولیس مقتول کی لاش تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ملزمان نے سفاکانہ طریقہ سے اپنے بھائی کو قتل کرنے کے بعد گھر کے قریب ہی توڑی والے کمرئے میں سگے بھائی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد اسکی لاش کو دفن کرکے اوپرگندم اور گھاس بوس ڈال رکھی تھی ایس ایچ او صفدر آباد نے پولیس اہلکاروں اور علاقہ مکینوں کی مدد سے گھڑے میں دفن کی جانے والی نعش کو برآمد کرنے کے بعد نعش کو تھانہ میں منتقل کردیا ہے ایس ایچ او صفدر آباد کے خدشہ ہے کہ مقتول کو اس کے بھائیوں نے پیسوں کے لالچ میں آکر قتل کرکے لاپتہ ہونے کا ڈرامہ رچایا جس کی لاش کی برآمدگی کے بعد مبینہ ملزم فریاد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔