شیخوپورہ، گھریلو ناچاقی پر سسر نے داماد کو قتل کر دیا

منگل 21 مارچ 2017 19:32

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) گردونواح میں مختلف واقعات کے نتیجہ میں ایک شخص جان بحق دوافراد شدید زخمی ہوگئے،تھانہ فیروز والہ کے علاقہ مصطفے آباد ونڈالہ دیال شاہ میں گھریلوں ناچاقی کی بناء پر سسر نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے داماد کو موت کے گھاٹ اتاردیا اورفائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ محمد اکرم کا اپنے داماد اکرام بیگ کے ساتھ گھریلوں ناچاقی کا تنازعہ چلا آرہاتھا کہ گزشتہ روز بھی دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی جسکی بناء پر ملزم محمد اکرم نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے داماد اکرام بیگ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالہ کردیا تاہم ابھی تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے، تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ کارخانہ بازار میں واقعہ تکہ شاپ پر8نامعلوم افراد کھانا کھانے کے بعد جانے لگے جن سے ہوٹل کے ملازم نے رقم کا مطالبہ کیاتو مسلح ملزمان نے شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہوٹل کے مالک وحید بھٹی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے ہوٹل کے مالک کو قریبی ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے،تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ ٹوکریانوالہ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے محمد خالد نامی نوجوان کو شدید زخمی کردیا جسکو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر اسکی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :