خانیوال،چک نمبر 6 کے قریب کار اور مسافر بس میں تصادم،کار ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق،45مسافر شدید زخمی

منگل 21 مارچ 2017 19:32

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) خانیوال کے علاقے چک نمبر 6 کے قریب کار اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں کار ڈروئیور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بس ڈرائیور سمیت 45مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کے قریب چک نمبر 106دس آر موڑ کار نمبری LEE/1829کا ڈرائیور محمد اعظم جہانیاں سے خانیوال جا رہا تھا کہ ٹرک کواوور ٹیک کرتے ہو ئے سامنے سے لاہور سے صادق آباد جانے والی نیوخان بس نمبر FSD/6576 سے زبر دست دست تصادم ہو گیا بس کی رفتار بہت تیز ہونے کی وجہ سے بس کار کو روندتی اور قلابازیاں کھاتی ہو ئی کھیتوں میں چلی گئی اس دوران کار ڈرائیور محمد اعظم ولد محمد صدیق سکنہ جہانیاں غریب آباد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور بس میں سوار ارم بی بی زوجہ احمد علی سکنہ دنیا پور ،عبد الغنی سکنہ کسو وال ،غلام سرور ،محمد اعظم ولد غلام نبی ،غلام سرور سکنہ منڈی یزمان ،زیشان ،عبد اللہ ،عابد ،سلام ،قمر سمیت 45مسافر شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو1122جہانیاں ،ایس ایچ او جہانیاں چوہدری حق نواز آرائیں اور ٹریفک پولیس انچارج عابد باوجوہ اور پٹرولنگ پولیس کا انچارج شیراز چیمہ بھاری نفری لیکر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بس سے نکالا ریسکیو 1122نے معمولی زخمیوں کو موقع پر مرہم پٹیاں کی اور کئی تشویش ناک حالت میں زخمی مسافروں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیاگیا پولیس کے مطابق کار میں جاں بحق ہو نے والا محمد اعظم ولد محمد صدیق مقامی ایم این اے چوہدری افتخار نزیر کا قریبی عزیز تھا ،حادثہ کے بعد کار اور بس بالکل تباہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حادثہ کے بعد تحصیل جہانیاں اور ارد گرد کے چکوک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد بھی وہاں جمع ہو گئے ۔جہانیاں پولیس نے حادثہ کیبعد قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :