چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت نیب کی ایگزیکٹوبورڈکمیٹی کااجلاس

اجلاس میں کرپشن کی انکوائری کیلئےسابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی،سابق سیکرٹری سندھ شازرشمعون اورسابق صدرنیشنل بینک سیدعلی رضاکیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دی گئی۔ترجمان نیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 مارچ 2017 18:40

چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت نیب کی ایگزیکٹوبورڈکمیٹی کااجلاس
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ2017ء) : نیب کے چیئرمین قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت نیب کی ایگزیکٹوبورڈکمیٹی کااجلاس ہوا،جس میں میں 4کرپشن ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب کے مطابق اجلاس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی۔اسی طرح کرپشن کی تحقیقات کیلئے سابق سیکرٹری سندھ لینڈ شازر شمعون اور سابق صدرنیشنل بینک سیدعلی رضا کیخلاف ریفرنس بھی دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :