منشیات سمگل کے جرم میںدو ملزمان کو قید با مشقت اورنقد جرمانے کا حکم

منگل 21 مارچ 2017 19:32

منشیات سمگل کے جرم میںدو ملزمان کو قید با مشقت اورنقد جرمانے کا حکم
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ایڈیشنل سیشن جج چکوال نے منشیات سمگل کر نے کے جرم میںدو ملزمان کو قید با مشقت اورنقد جرمانے کا حکم سنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمود الحسن بھٹی نے 9Cکے مقدمہ میں ملزم عمر خان کا جرم ثابت ہونے پر ساڑھے چار سال قید با مشقت اور 20ہزار روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔جبکہ ایک دوسرے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے فاضل عدالت نے ملزم اعجاز کو چار سال قید با مشقت اور8ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ ملزم کو 4ماہ 15دن مزید سزا بھگتنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :