قتل کے ملزم کو عمر قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

منگل 21 مارچ 2017 19:32

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ایڈیشنل سیشن جج چکوال نے قتل کا جر م ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع کھائی تھانہ کلر کہار میں پرانی دشمنی کے شاخسانہ پر ملزم شہباز حسین نے بندوق کا فائر کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محمود الحسن بھٹی کی عدالت میں زیر سماعت تھا منگل کے روز فاضل جج نے مقدمے کی شنوائی میں جرم ثابت ہونے پر ملزم شہباز حسین کو دولاکھ روپے جرمانہ اور عمر قید کی سزا کا حکم سنایا جبکہ باقی ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :